ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں غیرقانونی شراب ضبط؛ ایک گرفتار

بھٹکل میں غیرقانونی شراب ضبط؛ ایک گرفتار

Thu, 16 Jun 2016 14:16:13  SO Admin   S.O. News Service

بھٹکل15؍جون (ایس او نیوز) تعلقہ کے ہاڈولّی دیہات میں اپنے ہی مکان میں جمع کرکے غیرقانونی شراب فروخت کرنے کے الزام میں محکمہ ایکسائز نے متعلقہ مکان پر چھاپہ مارتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت لکشمن ایشورپا نائک (65) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ شخص اپنے ہی مکان میں غیر قانونی شراب کا دھندہ کرتا تھا، محکمہ ایکسائز نے بتایا کہ انہوں نے اس شخص کو شراب فروخت کرتے وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے اور اس کے گھر پر موجود 25 لیٹر شراب بھی ضبط کرلی ہے۔ چھاپہ ماری کی یہ کاروائی منگل کو ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر کی گئی ۔ لکشمن ہاڈولی کے کرندور کا رہنے والا ہے۔
چھاپہ ماری کی اس کاروائی میں ایکسائز انسپکٹر منوہر، سب انسپکٹر شری دھر مڈیوال، دیگر اہلکار وشوناتھ بھٹ، منجوناتھ نائک اور محمد شریف موجود تھے


Share: